میئر کراچی اختیارات؛ ایم کیو ایم پاکستان عدالت عظمیٰ میں درخواست دیگی
کراچی: ميئر کراچي کو اختيارات دینے کے معاملے پر ايم کيو ايم پاکستان نے تھک ہار کر سپريم کورٹ جانے کا فيصلہ کر ليا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بيرسٹر فروغ نسيم آج فاروق ستار کي جانب سے عدالت عظمیٰ ميں پٹيشن دائر کريں گے۔ بیرسٹر فروغ نسیم آرٹیکل 140 کے تحت پٹيشن داخل کريں گے۔
واضح رہے کہ ميئر کراچي وسیم اختر کے اختیارات پر ایم کیو ایم پاکستان وقتا فوقتا صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھاتی رہی ہے اور سندھ حکومت سے اختیارات دینے کا مطالبہ بھی کیا ہوا ہے۔ سماء