ملازمین پر تشدد کرنے والا مالک اب تک ہاتھ نہ آیا

Apr 26, 2017

FACTORY INSIDER KHI PKG 26-04 ALI

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/FACTORY-INSIDER-KHI-PKG-26-04-ALI-.mp4"][/video]

کراچی: فیکٹری میں مالکان کی ملازمین سے مارپیٹ سما نے معاملہ اٹھایا تو ایف بی آر بھی حرکت میں آیا اور مالکان سے ٹیکس کا اگلا پچھلا حساب مانگ لیا۔

بلدیہ فیکٹری یا عقوبت خانہ مالک جب چاہے کسی کو تھپڑ جڑ دے ، مرغا بنائے اور ڈنڈے برسائے ،خواتین ورکرز کا بھی کوئی لحاظ نہیں، سماء نے عبدالرحمن چاولہ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا تو وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیا تین روز گزر گئے۔

مالک کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی لیبرڈپارٹمنٹ کی آنیاں جانیاں،جلاد مالک اب تک ہاتھ نہ آیا، سماء لیبرڈپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ فیکٹری پہنچا تو معاملہ ہی الٹا تھا کسی سے تشدد کے بارے میں سوال ہی نہیں پوچھا گیا۔

ورکرز بھی معصومانہ سوالات کے جوابات دیتے رہے، مالک کے خلاف اب تک کارروائی نہ ہونا اور لیبرڈپارٹمنٹ کی خاموشی نے شکوک وشہبات پیدا کردیئے ہیں۔ سماء

Factory owner

Tabool ads will show in this div