اسلام آباد میں انٹری مشکل بن گئی

Apr 26, 2017

E Tag System New Problem Isb Pkg 26-04

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/E-Tag-System-New-Problem-Isb-Pkg-26-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں انٹری مشکل بن گئی گاڑیوں کی چیکنگ کا نیا نظام شہریوں کیلئے عذاب بن گیا، ایکسپریس وے پر ٹریفک جام روز کا معمول ہوگيا ۔

سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہے نا حیرانگی کی بات وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستے فیض آباد پر گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے نیا نظام ای ٹیگ عوام کیلئے وبال جان بن گیا ،ٹریفک جام سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

شہری کہتے ہیں اربوں روپے کی لاگت سے سگنل فری روڈ بنائی ای ٹیگ سسٹم سے اس کا مقصد ہی ختم ہو گیا ہے، ایک طرف آپ سگنل فری روڈ بنا رہے ہیں ،دوسری طرف یہ بنا رہے ہیں کہ ایک ایک گاڑی چیک کرو گے یہ غلط ہے

ای ٹیگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کوسیکیورٹی کلئیرنس کے بعد ای ٹیگ اسٹکر ملے گا، کون سی گاڑی اسلام آباد میں داخل ہوئی، سب پتہ چل جائے گا ۔

ای ٹیگ کے ثمرات تو بعد میں واضح ہوں گے، تاہم اس کی تنصیبات سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، جس سے شہری اذیت سے دوچار ہیں ۔سماء

Traffice jam

Tabool ads will show in this div