جھوٹے الزامات کو اہمیت نہیں دیتا
لاہور: اسپيکرقومي اسمبلي سردارايازصادق نےکہاہےکہ عمران خان کوکوئي آفرنہيں کي گئي يہ من گھڑت کہاني ہےدس ارب روپےبڑي رقم ہوتي ہے،جھوٹے الزامات کواہميت نہيں ديتا۔
لاہورميں ميڈيا سےگفتگوکرتےہوئےاسپيکر قومي اسمبلي سردارايازصادق کا کہناتھاکہ دوہزاراٹھارہ کےانتخابات ميں ن ليگ تمام صوبوں ميں کامياب ہوتي نظرآرہي ہےآصف زرداري پنجاب اورکےپي کےميں جارہےہيں باقي جماعتوں کو بھي سب علاقوں ميں جاناچاہيے۔
انکا کہنا تھاکہ آصف زرداري کو پنجاب ميں ويلکم کرنا چاہيے يہ سياست کا حسن ہےعوام جس جماعت سے مطمئن ہونگے اسے ووٹ ديں گے۔
اسپيکرقومي اسمبلي کا کہنا تھا کہ دشمن سي پيک کو مکمل ہونے سے روکنے کي کوشش کر رہے ہيں، ايراني صدر نے سي پيک کا حصہ بننے کي خواہش کا اظہارکياہے۔
انکا کہنا تھا کہ جے آئي ٹي بھي نواز شريف کو کليئر کردے گي، عمران خان پھر اس سے فيصلے سے بھي مکر جائيں گے۔ سماء