پنجاب یونیورسٹی کے پشتون طلباء کی احتجاجی ریلی

لاہور : پنجاب يونيورسٹی کے پشتون طلباء نے احتجاجی ريلی نکالی، پوليس کی بھاری نفری بھی اس وقت موجود رہی، يونيورسٹی انتظاميہ نے نيو کيمپس کے گيٹ بند کرديئے۔
پشتون طلبہ نے مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی، پنجاب يونيورسٹی نيو کيمپس کے گيٹ احتجاج روکنے کیلئے بند کردیئے گئے، طلباء نے مطالبات کی منظوري کیلئے نعرے بازی بھی کی۔
دوسری جانب يونيورسٹی انتظاميہ نے پشتون اسٹوڈنٹس کو احتجاج سے روکنے کیلئے نيوکيمپس کے گيٹ بند کردیئے، جس کی وجہ سے طلباء اور ان کے والدين مشکلات سے دوچار نظر آئے۔
انتظاميہ کے مطابق پنجاب يونيورسٹی ميں کسی بھی طلباء تنظيم يا جماعت کو احتجاج کرنے کی اجازت نہيں دی جائے گی۔ سماء