عمران خان کے پاس کیچڑ سے بھری بالٹی ہے

Maryam On IK Sot 26-04

اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نےاداروں کو گالی کی سیاست متعارف کرائی، عمران خان کا2 قومی ترانے والا بیان افسوسناک ہے۔

وفاقی وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان دھرنےکےدوران انگلی اٹھنے کا انتظار کیا،عمران خان نےاداروں کو گالی کی سیاست متعارف کرائی، عمران خان نے 2013انتخابات میں دھاندلی کاالزام لگایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا10ارب کادعویٰ جھوٹاہے،پی ٹی آئی نے گالی اور الزام کی سیاست کی،ججزکے فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اداروں کی تضحیک پی ٹی آئی کاوطیرہ ہے، اصلاحات کے ذریعے اداروں کو مضبوط کررہے ہیں،عمران خان نے پگڑی اچھالنے کی سیاست شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کومتنازعہ بنانےکی مہم قابل مذمت ہے،کسی پاکستانی سے3نسلوں کاحساب نہیں لیاگیا، وزیراعظم نےالزامات پر3نسلوں کاحساب دیا،عمران خان کے پاس کیچڑ سے بھری بالٹی ہے،عمران خان ہرایک پریہ کیچڑا چھالتے جارہے ہیں، اداروں سےمرضی کےفیصلےمانگناکونسی روایت ہے؟صرف محمد نوازشریف ہی کیوں نشانے پرہیں؟ عمران خان کا10ارب کادعویٰ جھوٹا،بےبنیادہے۔

وزیرمملکت اطلاعات کا کہنا ہے کہ 10 ارب روپےوالی بات سماعت میں کیوں نہ کی گئی؟مریم نواز سے اتنا خوفزدہ ہونے کی وجہ کیا ہے؟4 سال میں کرپشن کاکوئی کیس سامنےنہیں آیا،میڈیا کو پوچھنا چاہیے10ارب کی آفرکس نے کی؟قومی ترانےکی بھی توہین کرنےکی کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازبھی عمران خان کےحواس پرسوارہیں،سوشل میڈیا پربھی نوجوانوں نے ن لیگ کو ہی ووٹ دیا،عمران خان نےجوبویا،2018میں وہی کاٹیں گے،اداروں کوعمران خان سے الزامات پر پوچھنا چاہیے،عمران خان کا2قومی ترانے والا بیان افسوسناک ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہی حرکتیں رہیں تو2018میں بھی دھاندلی کاالزام لگائیں گے،عمران خان کس بنیاد پراداروں پردباؤڈالتےہیں،نیوزلیکس کی رپورٹ وزیراعظم کوموصول ہوچکی،نیوزلیکس رپورٹ کیلئےایک یادودن انتظارکرلیناچاہیے۔ سماء

IMRAN KHAN

PML N

pm nawaz

MARYAM AURANGZAIB

Panama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div