خطرناک امراض سے بچانے والا نمک

Apr 26, 2017

1

فیصل آباد: ماہرین کا کہنا ہے کہ آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے لہٰذا خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیوڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایا کہ محکمہ صحت کے ملازمین خصوصاً لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آئیوڈین ملے نمک کے استعال سے متعلق پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے گلہڑ کی بیماری سمیت پیدائشی نقائص گونگا و بہرہ پن، بھینگا پن، چھوٹا قد، دماغی سستی اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔

1a

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی 50 فیصد سے زائد آبادی میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے اور پیدا ہونے والے 72 فیصد بچے آئیوڈین کی کمی کے ساتھ زندگی کا سفر شروع کرتے ہیں۔

طبی ماہرین نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ صرف شمالی علاقہ جات اور صوبہ خیبر پختونخوا میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے بلکہ حقیقت میں ملک کے تقریباً تمام علاقوں میں آئیوڈین کی کمی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ روزانہ استعمال ہونیوالے نمک میں آئیوڈین شامل ہونا چاہئے۔ اے پی پی

HEALTH

Iodine

Iodized Salt

Tabool ads will show in this div