موسم نہیں بدلے گا،محکمہ موسمیات نے بتادیا

Apr 26, 2017

HOT WEATHER KHI PKG 10-04 RAMEEZ

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم موسم نے اپنی حکمرانی قائم کر رکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے ۔

بارش سے چند علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی مگر اب گرمی نے پھر شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق حیدرآباداورمیرپورخاص ڈویژن میں  تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی ۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں سکھر، میرپورخاص ، شہید بینظیر آباد اور حیدرآباد ڈویژن میں موسم گرم رہے گا ۔

محکمہ موسمیات نےبتایاکہ  سبی ،نصیرآباد اور مکران ڈویژن کے علاقے بھی گرم موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ سماء

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div