چترال کیلئے 5 کروڑ کا اعلان، کپتان کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد:سندھ حکومت کی جانب سے چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 کروڑروپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن خراب موسم آڑے آ جانے کے باعث پیپلز پارٹی کا وفدچترال نہ جا سکا۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی حالات سازگار ہوئے متاثرین کی مدد کیلئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 3 رکنی وفد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریگا، متاثرین کی مدد کریں گے سیاست نہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی چترال کا دورہ کریں گے۔

تیمرگرہ سے واپسی پر اسلام آباد ہیلی پیڈ پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے سیاست میں آنے کو نیگ شگون قرار دیا اور ساتھ ہی انہیں پرویز مشرف کو بھی ساتھ ملانے کا مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیے: سابق چیف جسٹس افتخار چوہدی کا بھی سیاست میں انٹری مارنے کا اعلان

انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈشیل کمیشن کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو ٹرمزآف ریفرنس بنائے گئے ان سے انکوائری کمیشن کا یہی فیصلہ آنا تھا۔ عمران خان کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیے: عام انتخابات شفاف اور قانون کے مطابق قرار، انکوائری کمیشن کی رپورٹ

مزید پڑھیے: پیپلزپارٹی جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرتی ہے،خورشید شاہ

خورشید شاہ نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب زدہ چترال کے لیے5  کروڑ امداد دیں گے۔ موسم ٹھیک ہوتے ہی پیپلز پارٹی کا وفد چترال جائے گا۔ سماء

JUDICIAL COMMISSION

KHURSHEED SHAH

parvez musharraf

BILAWAL BHUTTO

ASIF ZARDARI

Tabool ads will show in this div