کراچی کے شہری ہوشیار ہو جائیں ، طوفانی بارشیں برسنے کو

ویب ایڈیٹر:

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں تیز بارش کے نئے سلسلے کی آمد کی خبر دے دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات تک کراچی میں 100 سے 120ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آج شام کراچی میں بوندا باندی متوقع ہے۔

ابر رحمت کے منتظر کراچی کے شہری ہوشیار ہو جائیں کیونکہ اس بار آنے والا مون سون کا نیا سسٹم طوفانی بارشیں لا رہا ہے.کراچی میں پیر سے جمعرات تک موسلا دھاربارشیں ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مون سون کا نیا نظام اس وقت پاکستان میں انتہائی حرکت میں ہے اس لیے آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔ ڈی جی میٹ کے مطابق سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

بنگال سے آنے والا سسٹم اتوار کی شب کراچی میں داخل ہوگا۔ بارش کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپور خاص میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے علاقوں سبی، ژوق اور نصیر آباد میں بھی تیز بارشیں ہوں گی۔ سماء

mon soon

sind

DG met

drizzling

country

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div