بھارتی جنون میں پھر ابال آگیا،ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ،نوجوان زخمی
ویب ایڈیٹر:
مظفر آباد : آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع حویلی میں کنٹرول لائن کے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری شروع کردی، جس کے نتیجہ میں بائیس سالہ نوجوان محمد وسیم شدید زخمی ہوگیا، زخمی نوجوان کو مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت میں راول پنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔
پاک افواج کی جوابی کاروائی کے بعد بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں، واضح رہے کہ ضلع حویلی میں گزشتہ ہفتہ بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اٹھارہ سالہ لڑکی شہید ہو چکی ہے۔ سماء