کے ڈی اے افسران کی گرفتاری کے امکانات بڑھ گئے
کراچی: چائنہ کٹنگ کا معاملہ ابھی گرم ہے۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ۔ ایف آئی اے نے کے ڈی اے افسران کے بیانات قلمبند کرنا شروع کردیئے ۔
چائنہ کٹنگ کے معاملے پر ایف آئی اے سرگرم ہوگئی ہے۔ کے ڈی اے ڈائریکٹر ناصر عباس اور محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر جمیل بلوچ سے اہم معلومات حاصل کرلیں ۔
چائنہ کٹنگ کی فائلوں پردستخط کرنے والے افسران کےبارے میں پوچھ گچھ کی گئی ۔ جبکہ باون ہزارفائلوں کی جانچ پڑتال کاعمل بھی مرحلہ وار جاری ہے ۔
بیانات کے بعد کے ڈی اے افسران کی گرفتاری کا امکان بڑھ گیا ہے ۔
ایف آئی اے نے کے ڈی اے افسران کے اکاؤنٹس اوراثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں ۔ سماء