پہلا ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

Apr 26, 2017

Cricket- West Indies vs Pakistan 1st Test

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Pak-Win-Pkg-25-04.mp4"][/video]

کنگسٹن :پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سریز میں 1 -0 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم پاکستان ٹیم نے مذکورہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یاسر شاہ نے 6 شکار کئے۔

Cricket- West Indies vs Pakistan 1st Test

کنگسٹن جمیکا میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 32 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کیرن پاول 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Cricket- West Indies vs Pakistan 1st Test

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 407 رنز بنائے تھے، کپتان مصباح الحق 99 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔ سماء

West Indies

Kingston