لندن میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم کا ایک دوسرے کیخلاف مظاہرہ

ویب ایڈیٹر:

لندن: پاکستانی سیاست کا رنگ لندن میں بھی نظر آنے لگا، تحریک انصاف ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پر آئی تو متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان بھی اپنے قائد کی حمایت میں نکل آئے۔

لندن میں پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا اور الطاف حسین کے خلاف نعرے لگائے۔ جواب میں متحدہ کارکن بھی سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان کے حلاف نعرے بازی کی ۔

ایک موقع پر دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کی کیفیت پیدا ہوئی لیکن پولیس نے بیچ بچاؤ کرادیا جس کے بعد احتجاج ختم ہوگیا۔

لندن میں تحریک انصاف کی جانب سے مظاہرے کے بعد ایم کیوایم کے تحت امریکہ میں الطاف حسین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

 ایم کیوایم امریکہ کے تحت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرے میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کی، مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے اور قائد ایم کیوایم الطاف حسین کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کارکنوں اور رہنماؤں کی بلاجواز گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ سماء

MQM protest

Pti protest

london protest

Tabool ads will show in this div