پاکستانی سفیراعزازچوہدری کی امریکی صدر ٹرمپ سےملاقات

Aziz Trump Still 25-04

واشنگٹن : امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ اس موقع پر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اعزاز چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس میں سفارتی اسناد پیش کیں، انہوں نے پاک امریکی تعلقات کی بہتری کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اورعوام سات دہائیوں پر مشتمل دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ سماء

US president

Aizaz Chaudhary

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div