ڈوپنگ پابندی کا آخری دن

MARIA SHARAPOVA PKG 25-04 Mukkaram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MARIA-SHARAPOVA-PKG-25-04-Mukkaram.mp4"][/video]

ٹینس اسٹارماریا شراپوا پرعائد ڈوپنگ پابندی کا آخری دن ہے۔ روسی ٹینس اسٹار کہتی ہیں، ان کے لئے ٹینس کورٹ سے باہر رہنا زندگی کا مشکل ترین دور تھا۔

ممنوعہ ادویات کے استعمال پردو سال کی پابندی کا سامنا کرنے والی ماریا کو کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے سزا میں نرمی کے بعد 13 ماہ بعد ہی کھیلنے کی اجازت مل گئی۔ وہ کل جرمنی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ اسٹٹ گارڈ اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری کے تحت شرکت کریں گی۔

ماریا کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے دور رہناان کے لیے بہت مشکل تھا۔ ناقدین کی بھی خوب خبر لی۔  بولیں وائلڈ کارڈ ان کا حق ہے، ان کو بلا وجہ نشانہ بنایا گیا

واضح رہے کہ ماریا پر دل کی دوا کے استعمال کے باعث دوسال کی پابندی لگائی گئی تھی۔ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نےنوماہ کی سزا کم کرتےہوئےان کوکھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ سماء

tennis Player

Tabool ads will show in this div