لندن؛144سال میں نئی تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی نے کیا کہا؟
کنگز کالج لندن کی ایک سو چوالیس سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیریورپین طلبہ یونین کا صدر منتخب ہوا ۔ قابل فخر بات یہ ہے کہ طلبہ یونین کے صدر کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ مومن ثاقب تیس ہزار سے زائد طلبہ کی نمائندگی کریں گے۔ کہتے ہیں اسلاموفوبیا کا پروپیگنڈہ زائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ سما کے نمائندے کوثرعباس کی مومن ثاقب کے ساتھ بات چییت سنیے