اقوام متحدہ کو شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانی چاہیے،ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
ٹرمپ نے اپنے اس بیان میں شمالی کوریا کو دنیا کے لیے خطرہ بھی قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں ہونے والے حالیہ کیمیائی حملوں کا جواب دینے میں بھی ناکام رہی ہے۔ سماء/اے پی پی