سرکاری حج اسکیم: درخواست گزاروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز

Apr 24, 2017

Makkah

اسلام آباد : سرکاری اسکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق قومی بینک جن میں الائیڈ بینک، ایم سی بی، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، نیشنل بینک، میزان بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو پولیٹن شامل ہیں، ان بینکوں کی مجاز برانچوں میں 2 لاکھ 65 ہزار 885 درخواستیں جمع ہوگئی ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں ابھی دو دن باقی ہیں، حج پر جانیوالے خوش قسمت افراد کے ناموں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو وزارت مذہبی امور میں ہوگی۔ اے پی پی

applications

Government scheme

Tabool ads will show in this div