چائنہ کٹنگ کے اہم کردار کے سنسنی خیز انکشافات

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی: شہر قائد میں چائنہ کٹنگ اور چھت مافیا کے اہم کردار طارق عزیز کی تصویر سماء نے حاصل کرلی۔ ملزم نے چائنہ کٹنگ اور دیگر غیرقانونی تعمیرات کے ذریعے کروڑوں روپے بٹورنے کا اعتراف کرلیا۔

چائنہ کٹنگ میں ملوث ایک اورملزم طارق عزیزنے تفتیش کےدوران کئی اہم انکشافات کیے۔ طارق عزیزنے اعتراف کیا کہ چائنہ کٹنگ اور چھتوں پر غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے۔


یہی نہیں ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو یہ بھی بتایا کہ حاصل ہونےوالی رقم سیاسی جماعت کے کارکنوں میں بھی تقسیم کی جاتی تھی۔ ملزم نے یہ انکشاف کیا کہ بہتی گنگا میں 200 سے زائد صحافیوں نے بھی ہاتھ دھوئے ۔ ان صحافیوں کوچائنہ کٹنگ اور پورشن کی مد میں رقم دی گئی۔


ملزم طارق عزیز کوگزشتہ دنوں انسداد دہشتگردی عدالت میں بھی پیش کیاگیاتھا جس کے بعد ملزم 9روزہ ریمانڈپررینجرزکی تحویل میں ہے۔

یہ بھی بتایا جاتاہے کہ عدالت میں ملزم نے خود کوسندھی اخبارکاایڈیٹرظاہرکیا، تفتیشی حکام کےمطابق حنیف اور تنویرنامی اشخاص ملزم کے 2 اہم ساتھی ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔سماء

china cutting

JOURNALISTS

Tabool ads will show in this div