میٹرک امتحانات؛نقل مافیاکی چاندنی

Apr 24, 2017
MATRIC EXAM KHI PKG MEHROZ 24-04 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MATRIC-EXAM-KHI-PKG-MEHROZ-24-04-1.mp4"][/video]

کراچی : میٹرک بورڈ کے دعوے زبانی جمع ہی خرچ تک محدود رہ گئے۔امتحانات میں نقل مافیا سرگرم نظرآئی۔ فزکس کا پرچہ امتحان سےپہلے آؤٹ ہوگیا۔

میٹرک امتحانات میں نقل کا بازار گرم رہا۔کراچی کےبیشترامتحانی مراکز میں دھڑلے سے نقل جاری رہی ۔صبح فزکس کا پرچہ آؤٹ ہواتومیٹرک بورڈ انتظامیہ کو بھی نقل کی روک تھام کا خیال آیا۔

بورڈانتظامیہ شاہ فیصل کالونی پہنچی،طلباء سے نقل کرنے کا مواد پکڑکرکاپیاں بھي ضبط کرلیں۔

سیکنڈری گرلزاسکول شاہ فیصل کےسینٹرسپریڈینٹ قمرعباس کوامتحانی مرکز میں موجود نہ ہونے پر معطل کردیا گیا۔تاہم چیئر مین میٹرک کادورہ بھی کچھ خاص کام نہ آیا۔

میٹرک بورڈ کی ٹیمیں گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول شاہ فیصل سے روانہ ہوئی تونقل کا بازار ایک بار پھر گرم ہوگیا اورایک ہی ڈیسک پر دو بچے طلباء امتحان دینے میں مصروف رہے۔ سماء

matric board

Tabool ads will show in this div