Technology
وائی فائی استعمال کرنےوالوں کےلیےخوشخبری
لاہور: پنجاب کے کئی شہروں میں کل سے فری وائی فائی سروس کاباضابطہ افتتاح کردیاجائے گا۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایاکہ اسمارٹ سٹی کےقیام کی جانب منگل کو پہلا قدم اٹھایا جارہاہے۔
پنجاب کے کئی شہروں میں فری وائی فائی اسپاٹس بنائے گئے ہیں جن کا افتتاح منگل بروز25 اپریل کوکیاجائےگا۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےدورمیں اس کو ایک سنگ میل قرار دیاجارہاہے۔Punjab government to formally inaugurate the free WiFi hotspots tomorrow to bridge the digital divide. Our first step towards smart cities.. pic.twitter.com/u6PhPcgMkv
— Umar Saif (@umarsaif) April 24, 2017
Punjab government to formally inaugurate the free WiFi hotspots tomorrow to bridge the digital divide. Our first step towards smart cities.. pic.twitter.com/u6PhPcgMkv — Umar Saif (@umarsaif) April 24, 2017
حکومت پنجاب کا کہناہےکہ ٹیکنالوجی کے بغیر آگے بڑھنا ناممکن ہے۔ ابتدا میں لاہور،راول پنڈی اورملتان کےمیٹرواسٹیشنز اور یونی ورسٹیز،ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس، سرکاری اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کے دوسو سے زائد مقامات پروائی فائی سے لیس کیاگیا ہے جہاں آنے والے مفت وائی فائی استعمال کررہے ہیں۔ سماء