سندھ و پنجاب میں بارش اور سیلاب، مزید 10فراد کی جان گئی

ویب ایڈیٹر:


کراچی: سندھ و پنجاب میں سیلاب اور بارش نے مزید 10 افراد کی جان لے لی ، بارشوں اور سیلاب سے کئی دیہات زیر آب اور متعدد مکانات منہدم ہوگئے ۔

سیلاب اور بارش کے باعث سندھ و پنجاب میں تباہی جاری ہے، خیرپورکے مختلف علاقوں میں بارش سے کئی نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ کچے کے علاقے ٹھری میرواہ کے قریب مکانات اور دیواریں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

شکارپورکے گاؤں حاجانو کی نہر میں شگاف پڑنے سے 2 دیہات زیر آب آگئے اور 250 سےزائد گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ متاثرین ریلوے ٹریک پر پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔ ادھر لکی غلام شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کندھ کوٹ اورگردونواح میں بھی بادل کھل کر برسے تو مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور10زخمی ہوگئے ۔نوشہروفیروز کے علاقوں دریا خان بری اورمٹھیانی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون چل بسی جبکہ 6 افراد زخمی ہیں۔

ادھر دریائے سندھ میں گھوٹکی کے مقام پر طغیانی سے کچے کے مزید 30 دیہات ڈوب گئے، بدین اور گرد نوا ح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مظفرگڑھ دریائے سندھ میں ہیڈ تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ راجن پور میں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ سماء

PUNJAB

sind

GHOTKI

rajan pur

Tabool ads will show in this div