بچے کے قاتل شفقت حسین کا 4 اگست کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

کراچی : سات سالہ بچے کے قتل کے مجرم شفقت حسین کا ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا گیا، 4 اگست کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

عدالت نے قتل کے مجرم شفقت حسین کا ایک بار پھر ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا، شفقت کو 4 اگست کو سینٹرل جیل کراچی میں پھانسی دی جائے گی، اس سے قبل بھی سزائے موت کے مجرم کی کئی بلیک وارنٹ جاری کئے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیے ؛ یورپی یونین شفقت حسین کو بچانے کیلئے سرگرم

شفقت حسین نے 2004ء میں 7 سال کے بچے کو اغواء کے بعد قتل کردیا تھا، جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

مزید پڑھیے ؛ شفقت حسین کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

قتل کے وقت شفقت حسین کی کم عمری سے متعلق غیر ملکی این جی اوز کی جانب سے کئی بار شکوک و شبہات پیدا کئے گئے تاہم عمر کے صحیح تعین کے بعد اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ سماء

Killer

Tabool ads will show in this div