پاک فوج سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی،کورکمانڈرز

Apr 24, 2017
172.16.22.9_07_20170424143907842 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Corp-Commander-Conf-Isb-Pkg-09-03.mp4"][/video]

راول پنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی زیر صدارت ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے دیئے گئے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنر ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں ہنگامی کور کمانڈرز طلب کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاناما کیس زیر بحث آیا، اجلاس کے بعد ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی میں فوج سے متعلق ادارے قانونی اور شفاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

172.16.22.9_07_20170424143907842

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعتماد کو پورا کیا جائے گا، پاک فوج سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی، اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد، یہ ہنگامی کور کمانڈرز کانفرنس ہے۔

172.16.22.9_07_20170424143607946

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں منگل تک ڈان لیکس کی رپورٹ آنے کا اشارہ دیا تھا۔ سماء

ARMY CHIEF

CORPS COMMANDER CONFERENCE

panama case

QAMAR JAVED BAJWA

RAAD UL FASAAD

Tabool ads will show in this div