عمران خان خوش، چیف جسٹس آف پاکستان نے بات سن لی

Apr 24, 2017

1200-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/Imran-Khan-Sc-Talk-Isb-24-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کے نوٹس لینے پر کپتان خوش ہوگئے اور کہا کہ خوشي ہے کہ چيف جسٹس نے میری بات سني ہے، پوری قوم کی نظریں عدلیہ پر لگی ہیں، ہم اپنی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفت گو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں بیشتر ادارے تباہ کر دئیے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان حالات میں عوام کو سپریم کورٹ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، چیف جسٹس سے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لینے اور متعلقہ اداروں کو قوانین بنانے کی اپیل کی ہے۔ Imran Khan Sc Talk Isb 24-04 انہوںٕ نے کہا کہ بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہیں، کسی ضابطے کے بغیر پلازے بنائے جا رہے ہیں، درخت کاٹ کر پارکس پر قبضے کیے جا رہے ہیں، خوشي ہے کہ چيف جسٹس نے میری بات سني ہے، چئیرمین نیب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف دو تين دن ميں ريفرنس دائر کريں گے۔ سماء

IMRAN KHAN

BANI GALA

panama case