مون سون کا زور جاری، کراچی میں طوفانی بارش برسنے کو

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روز تک وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سہہ پہر سے بادل پوری آب وتاب کے ساتھ کھل کر برسیں گے۔ جبکہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے پیر سے بدھ کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، میرپور خاص، سکھر، حیدر آباد میں، لاڑکانہ، ڈی آئی خان، بنوں، ژوب، سبی اور نصیرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، کراچی، قلات اور کوئٹہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

مون سون کی غیر معمولی بارشوں کے باعث آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ سماء

PUNJAB

mon soon

heavy rainfall

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div