گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں فائرنگ

کراچی : کراچی کے الہٰ دین پارک میں معروف گلوکار عاطف اسلم کا کانسرٹ اس وقت بدمزدگی کا شکار ہوگیا، جب بے قابو نوجوانوں نے بھرے مجمے میں فائرنگ کردی، جس سے تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر عاطف اسلم کو بحفاظت پارک سے نکالا۔
معروف گلوکار عاطف اسلم کا کراچی کے الہٰ دین پارک میں ہونے والا کانسرٹ اس وقت ہنگامے اور بدمزگی کی نظر ہوگیا، جب نامعلوم افراد کی جانب سے کانسرت کے دوران اچانک نامعلوم اور بے قابو نوجوانوں نے فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے کانسرٹ میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع فوری طور پر ہال کے باہر موجود پولیس اہل کاروں کو دی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے اپنے حصار میں عاطف اسلم کو بحفاظت پارک سے نکالا۔

دوسری جانب کانسرٹ میں ہونے والی اچانک ہنگامہ آرائی کو قابو کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا۔ سماء