سماء بنا لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے طالبعلم کی آواز، کے پی حکومت کا فوری نوٹس

ویب ایڈیٹر

چترال : سماء کی نے آواز اٹھائی، خیبرپختونخوا حکومت نے ریشن میں پھنسے طالبعلم عاطف کو من پسند کالج میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا۔

اہلخانہ سے ملنے کیلئے پشاور سے آنیوالا پوزیشن ہولڈر میٹرک کا طالب بھی ریشن میں پھنس کر رہ گیا، لینڈ سلائیڈنگ صرف واپسی ہی نہیں مستقبل کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گئی، طالبعلم نے فریاد کی کہ حکومت محصورین کا انخلاء ممکن بنائے تاکہ وہ بروقت کالج میں داخلہ لے سکے اور اس کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ جائے۔

مزید پڑھیے ؛ اپر چترال، سیلاب متاثرین نے غاروں میں پناہ لے لی

سماء پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر تعلیم خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے نوٹس لیتے ہوئے عاطف کی بھرپور مدد کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہونہار طالبعلم کو من پسند کالج میں داخلہ دیا جائے گا، عاطف کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ سماء

KPK

LandSliding

Tabool ads will show in this div