پی ٹی آئی نے اتنی ہزیمت کے بعد بھی سبق نہیں سیکھا، خواجہ آصف

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو اپنی بات پر قائم رہنے کا مشورہ دے ڈالا، کہتے ہیں پی ٹی آئی نے ہزیمت اٹھائی لیکن سبق نہیں سیکھا، اس بار شرم و حیا کی بات نہ کی بلکہ وقار اور لحاظ کا واسطہ دے دیا۔

مزید پڑھیے ؛ انکوائری کمیشن کا فیصلہ، عمران خان تنقید کی زد میں

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن سے متعلق عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اتنی ہزیمت کے بعد بھی سبق نہیں سیکھا تو پھر ان کا اللہ ہی حافظ ہے، بڑے عہدوں کا کچھ وقار ہوتا ہے، کوئی لحاظ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی کا مطالبہ نہیں کرتا، اللہ نے ہمیں اسمبلیوں میں بھیجا ہے، عوام کو ہم پر اعتماد ہے، پاکستان کی عوام جج ہیں، عوام سب دیکھ رہے ہیں۔ سماء

PTI

ELECTION

ImranKhan

KhwajaAsif

Tabool ads will show in this div