پاکستان کی بھارتی شہرگورداس پورمیں دہشت گردوں کےحملےکی شدیدمذمت

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے بھارت میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :  بھارتی جنون اور اشتعال انگیزی مزید ہیجان خیز  ہوگئی۔۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین بھارتی اہلکاروں سمیت سات افراد مارے گئے، حملہ بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور میں ہوا، جہاں مسلح شخص نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، جب کہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین شہری بھی مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے کے فوری بعد این ایس جیز کمانڈوز موقع پر پہنچ گئے جن کی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کے حملے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ایس پی گورداس پور بھی شامل ہیں۔ حملے کے فوری بعد بھارت بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، جب کہ پاک بھارت سرحد پر بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

حملے کی خبر پھیلتے ہی پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق بھی قیاس آرائیاں شروع کردی گئی ہیں، جس کے بعد پاک بھارت کرکٹ سیریز پر معطلی کی بادل منڈلانے لگے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ حالات میں پاکستان سے سیریز نہیں کھیلی جاسکتی، پاک بھارت سیریز دسمبر میں متوقع ہے۔ سماء

PUNJAB

KHALISTAN

POLICEMEN

POLICE MAN

CHECK POST

FOREIGN MINISTRY

FOREIGN MINISTER

FO

MOVEMENT

Tabool ads will show in this div