بلوچستان میں ایف سی قافلے پر بم حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 5 شہید

FC BAlochistan

تربت : بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی کے قافلے پر بم حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی قافلے پر بم حملے میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گواگ میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوگئی، فورسز کی مزید نفری علاقے میں بھیج دی گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ سماء

 

TURBAT

Attack on FC

Security Forces under Attack

Mand

Tabool ads will show in this div