عمران خان نےاپنی سیاسی حیثیت کاناجائزفائدہ اٹھایا،افتخارچوہدری

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کو کوئی متنازعہ نہیں بنا سکتا، کمیشن نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے، ریاست تحقیقات کرے گی تو پتہ چل جا ئے گا کہ دھاندلی کے الزامات کے پیچھے کون تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری عمران خان پر خوب برسے، ان کا کہنا تھا کہ ایک سو چھبیس دن قوم کا وقت کیوں ضائع کیا گیا، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے ہو ئے ان تمام باتوں کی انکوائری ہو نی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدلیہ کے لئے جیل گیا جس پر انکا مشکور ہوں مگر جواب میں صلہ تو نہ مانگیں، ازخود نوٹسز سے متعلق سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹماٹر پر کبھی سوموٹو نوٹس نہیں لیا۔ ازخود نوٹس سے عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی زمین کا بھی فائدہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر ایک سو پندرہ بار الزامات لگائے، ان کے خلاف دعوی اب عوام کی امانت ہے، عمران خان نے چیف جسٹس سمیت اداروں پر الزامات لگائے، ریاست ان تمام الزامات کی تفصیلی انکوائری کرے، سابق چیف جسٹس نے کھل کر کہا کہ راولپنڈی کو کبھی بھی ریاست تسلیم نہیں کیا گیا۔ سماء

PTI

ELECTION

IFTIKHAR CHAUDHARY

IMRAN KHAN

CJP

TEHREEK INSAF

ALLEGATIONS

SUO MOTO

Tabool ads will show in this div