اٹک اور ملتان میں قتل کے دو مجرموں کو پھانسی

Nov 30, -0001

ملتان اور اٹک: پنجاب کے دو شہروں ملتان اور اٹک میں قتل کے دو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔

اٹک کی تحصیل پنڈی گھیپ میں مجرم محمد علی کریم نے دو ہزار تین میں اپنے دوست کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دوست کی والدہ کو قتل کیا تھا ۔

 

دو ہزار چار میں جُرم ثابت ہونے پر سیشن جج نے مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ تیرہ سال بعد رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد مجرم کو آج صبح پھانسی دی گئی ۔

ملتان میں بھی قتل کے مجرم محمد اختر کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا ۔ مجرم نے خانیوال میں ذاتی دشمنی کی بنا پراُنیس سو ننانوے میں ایک شخص کا قتل کیا تھا ۔

مجرم کیخلاف خانیوال کے تھانہ سرائے سدھو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ سماء

hangings

ATTOCK

Tabool ads will show in this div