بڑی تباہی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح بھرچکی ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں 50 ہزار کیوسک پانی بھی چھوڑا گیا تو وہ بڑی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح بھر جانے کے باعث وہاں سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی میٹ نے سماء سے گفتگو میں بتایا کہ دریائے ستلج میں پانی کا معمولی سا اضافہ بھی بڑی تباہی کا باعث بن سسکتا ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی بادل مزید چار روز تک کھل کر برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے آج بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ سماء

DG met office

mon soon

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div