سرکاری نوکریوں کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سوشل ميڈيا کے ذريعے بے روزگار نوجوانوں کو سرکای نوکری کا جھانسہ ديکر لاکھوں روپے اينٹھنے والے فراڈيے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی جوائننگ لیٹرز، آفر لیٹرز اور جعلی میڈیکل لیٹرز برآمد کرلئے۔

بے روزگار نوجوانوں کو واٹر بورڈ، پوليس سميت ديگر سرکاری محکموں ميں نوکرياں دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم ذیشان کو ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دھرلیا۔

ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا کے ذریعے نوکریوں کے اشتہار دیتا تھا اور شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی اپوائنٹ منٹ ليٹر، ميڈيکل ليٹر سميت ديگر دستاويزات برآمد کئے، ايف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذيشان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سماء

Government Jobs

Tabool ads will show in this div