مردم شماری کےحوالےسےاہم اعلان

census (1)     

       اسلام آباد :ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے وفاقی دارالحکو مت میں مردم شماری کے لیے فول پر وف سیکور ٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔1500 سے زائد پولیس افسران اور جو ان تعینا ت اور پٹر ولنگ کو سخت کر دیا گیا ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطا بق ہفتہ کے روز سیف سٹی سینٹرپر مردم شما ری کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں دارالحکومت میں سیکورٹی اورکرائم کی مو جو دہ صورت حا ل سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

اس مو قع پر ایس پی صدر محمد حسن اقبال ،ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ ، ایس پی رورل ڈاکٹر سید مصطفی تنویر، ایس پی انڈسٹر یل ایریا لیا قت حیا ت نیا زی، ایڈ من آ فیسراقبال نا صر ، تمام سب ڈویژنل پولیس افسران ، ڈی ایس پی سی آئی اے ، ایس ایچ اوز اور ہو می سائیڈ یو نٹ کے افسران بھی مو جو د تھے ۔

 اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں مردم شما ری کے موقع پر سیکور ٹی کے سخت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں اس میں کسی قسم کی غفلت ولا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

انھوں نے کہا کہ مردم شما ری 25 اپر یل سے شروع ہو گی جو 25 مئی تک جا ری رہے گی ،اس دوران ہر شما ر کنند ہ کے ساتھ سیکور ٹی اہلکا ر تعینا ت ہو گا ۔ساجد کیانی نے کہا کہ تما م افسران ، چارج اور سر کل سپر وئزارز کے ساتھ مکمل کو آرڈینیشن رکھیں گے، کسی بھی علا قے میں مشکو ک سرگر می کی اطلا ع ملے تو وہا ں پر فوری سر چ آپر یشن کیے جا ئیں ۔اس موقع پر ضلع بھر میں پولیس                 کی 49 گا ڑیاں ،26مو ٹر سائیکلیں گشت کر یں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جاسکے۔

اس کے علا وہ رینجرز اور اے ٹی ایس پولیس کما نڈوز کی گا ڑ یا ں بھی پٹرو لنگ پر ما مور کر دی گئی ہیں۔مردم شماری کے عمل کے دوران 4ایس پیز ، 11 ڈی ایس پیز اور 21 انسپکٹر صاحبا ن اس مردم شما ری کی سیکور ٹی ڈیو ٹی سرپر وائز کر یں گئے اس کے علاوہ ہر سب ڈویثرنل پولیس افسر اور ایس ایچ او صاحبا ن کے ساتھ دس دس جوان ہمہ وقت موجو د رہیں گےجواپنےعلا قےمیں کسی بھی ناخوشگو ار واقعے کی صورت بر وقت کارروائی کر یں گے ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز معاونت کر ے گی ۔اسلام آباد میں ٹو ٹل 14چارج ، 135سرکل سپر وائزر، 652شما ر کنندہ کا م کر یں گے ، اس سلسلہ میں سیکور ٹی کے لیے انتہا ئی سخت اقداما ت اٹھا ئے گے ہیں۔ایس ایس پی اسلام آ باد نےکرائم کی صورت حا ل کاجائزہ لیتےہوئےکہاکہ وفا قی دارالحکومت میں ہا لٹنگ پو ائنٹس قائم ہو نے سے ان کے اچھے رزلٹ سامنے آ رہے ہیں اور اس کارکردگی کو مزید بہتر بنا نے کے لیے مزید محنت کر نا ہو گی ۔ اسی طر ح کا ر چوری جیسے جر ائم میں اے سی ایل سی کی بہتر ین کا رکردگی کی وجہ سے واضح کمی واقع ہو ئی ہے تا ہم کا ر چوروں کے خلاف کر یک ڈاﺅ ن جا ری رکھاجا ئے ۔

انہو ں نے تما م افسران کو ہدا یا ت دیتے ہو ئے کہا کہ تھا نوں میں آ نے والے سا ئلین کی ہر ممکن داد رسی کر تے ہو ئے تر جیحی بنیا دوں پر ان کے کا م کریں۔ بعد ازاں انہو ں نے ہو می سائیڈ یو نٹ کے افسران کی کا رکردگی کا جا ئز ہ لیا اور اس کو مزید بہتربنا نے کی ہد ا یات دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تما م افسران زیر تفتیش مقدما ت کو فوری طو ر پر میر ٹ پر یکسو کریں ، جر ائم پیشہ عنا صراورمجرمان اشتہا ریوں کے خلاف کر یک ڈاﺅن میں تیز ی لا ئی جا ئے۔  ایجنسی / سماء

Tabool ads will show in this div