خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ایک اور خط لکھ دیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کو ایک اور خط لکھ دیا، جس میں این ڈی ایم سی کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک روز میں دوسرا خط لکھ دیا، انہوں نے این ڈی ایم سی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بارشوں اورسیلاب نے تباہی مچادی ہے، این ڈی ایم سی کے حفاظتی اقدامات کی تعریف نہیں کی جاسکتی۔

خورشید شاہ نے خط میں مزید لکھا ہے کہ این ڈی ایم سی نے 28 مئی کو وزیراعظم آفس میں اجلاس منعقد کرنے کا کہا تھا، ورکنگ پیپر بھی جاری کیا گیا لیکن اجلاس نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے۔ سماء

PM

Politics

NawazSharif

KhursheedShah

Tabool ads will show in this div