وزیراعظم کےجواب دینے پرتکلیف پی ٹی آئی کو ہے،مریم اورنگزیب

Qiara Bpr 22-04

اسلام آباد : وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جواب وزیراعظم کو دینا ہے، تکلیف پی ٹی آئی کو ہورہی ہے، بڑے لوگوں کا کام معاف کرنا اورنادان لوگوں کا کام غلطی دہرانا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ، شریف فیملی اوروزیراعظم کے بچے عدالت میں سرخرو ہوئے، عمران خان کا خیال تھا کہ وزیراعظم 3نسلوں کا جواب نہیں دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن وہی بنا جو وزیراعظم نے بنانے کو کہا تھا،انہوں نےسپریم کورٹ کوجے آئی ٹی بنانےکاخط ایک سال پہلے ہی لکھا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سےدستیاب تمام دستاویزات اور ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا گیا ، سپریم کورٹ نے تینوں پٹیشنز مسترد کردیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کافیصلہ آیاتو عمران خان نےرونا شروع کردیا۔ پاناما لیکس کے بعد ان کوایک اور سیاسی بیساکھی ملی۔وہ دھرنا کرتے ہیں اوراداروں کی تضحیک کرتے ہیں،اوئے کی سیاست اور آئینی اداروں کو متاثر کرنے کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیامت کی نشانی ہے، کرپشن پر بات اور کرپشن کا علم پیپلزپارٹی نےاٹھایا ہوا ہے۔ سماء

aitzaz ahsan

MARYAM AURANGZAIB

panama case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div