لکس اسٹائل ایوارڈز؛ماہرہ خان کاہنستے ہنساتے میراکومنہ توڑجواب

MAHIRA

[video width="360" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/MahiraKhan-Rap-Segment-at-LSA-2017-Low-480x360.mp4"][/video]

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس بار کافی کچھ ہٹ کرتھا مگر سب سے خاص بات تھی  ماہرہ خان اور عثمان خالد بٹ کا ریپ اسٹائل میں کچھ ایسا کر دکھانا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں۔ میرا جی کو ان کی ماہرہ پر کی جانے والی تنقید کا بھی منہ توڑ جواب دیا۔ پرفارمنس میں ماہرہ کے جملوں کے آگے تو اسامہ خالد بٹ نے بھی گھٹنے ٹیک دیے۔ ریپر بنی ماہرہ نے کہا’’ ہو کون تم عثمان بٹ ، ایک اور چٹا پپو ان انڈسٹری۔ نہیں ہے تم میں کچھ خاص، تم سے زیادہ گورا چٹا تو ہے عمران عباس‘‘۔

یہی نہیں امریکی عثمان خالد بٹ کی فلم ’’بالو ماہی‘‘ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے برونز میک اپ کو اگلے سال ایوارڈ ملنے کا حقدار بھی ٹھہرادیا۔ جس پر یہی کہنا بنتا ہے کہ بھیا۔۔۔۔ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔

میرا جی کے لیے ماہرہ کے جملے سن کر شرکاء بے اختیار ہنس پڑے ، ’’کچھ ایکٹریسز کا ہے کہنا مجھے ایکٹنگ نہیں آتی، کیا آپ کی بھی فلمیں ہیں 100 کروڑ کماتی؟‘‘۔

میرا کی ماہرہ سے متعلق ٹویٹ تو سب کو یاد ہی ہو گی کہ صرف شاہ رخ کے ساتھ اداکاری کا چانس مل جانے سے وہ بڑی اداکارہ نہیں بن جاتیں۔

Osman Khalid Butt

rappers

LSA 2017

Tabool ads will show in this div