خورشید شاہ بھی کپتان کے ہمنوا،الیکشن کمیشن ممبرزسےمستعفی ہونیکامطالبہ
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے ارکان کے استعفے کا مطالبہ کردیا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قائد ایوان میاں نواز شریف کو ایم کیو ایم اور عمران خان کے حوالے سے مفت مشورے بھی دیئے ڈالے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی کپتان کے ہمنوا ہوگئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور لگے ہاتھوں ایم کیو ایم کو کنویں میں نہ ڈالنے اور عمران کو کنویں سے نہ نکالنے کا مشورہ بھی دیا۔
شاہ صاحب نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ الیکش کمیشن کےارکان باعزت ہیں، مگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بے قاعدگیوں کے تذکرے کے بعد انہیں گھر جان چاہیئے، ارکان کیلئے8 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کو چھوڑنا مشکل ہو گا لیکن عزت کی قیمت زیادہ ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی مینڈیٹ کے خلاف نہیں جائے گی، متحدہ قومی موومنٹ کو کنویں میں ڈالنے کے حق میں نہیں ، حکومت اسے مین اسٹریم میں لائے کیونکہ دونوں کے تعلقات اچھے رہے ہیں۔ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی قرار دادوں کے حوالے سے کہا عمران خان کو پارلیمنٹ میں رہنا چاہئے، امید نہیں کہ نواز شریف انہیں کنویں سے نکال کر لیڈر بنا دیں گے۔ سماء