روس کی خفیہ ایجنسی کے دفتر پر حملہ

1033904116 ماسکو : روز کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے علاقائی دفتر پر حملے میں تین افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق روس کی قومی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی کے ایک علاقائی دفتر پر حملہ کیا گیا، جس میں کم از کم تین افراد مارے گئے ہیں۔ 56f4cec7a7e208113c59edf99f313f17 روس کے انتہائی مشرق میں واقع شہر خابارووسک میں خفیہ ادارے کے دفتر میں نامعلوم مسلح حملہ آور نے گھس کر بلا اشتعال فائرنگ کی، حملہ آور سمیت  تین افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں روسی خفیہ ادارے کا ایک افسر اور ایک شہری بھی شامل ہیں۔ 58fa211ec461886d508b456b خفیہ اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ سماء

RUSSIA

intelligence agency

FSB

Spy Agency

Russian Federal Security Service

Tabool ads will show in this div