سندھ سرکار کی ڈور اب لندن سے ہلے گی،زرداری کےلندن میں ڈیرے

ویب ایڈیٹر:


لندن : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قبلہ تبدیل کرلیا، اب وہ دبئی کے بچائے لندن میں ڈیرا ڈال کر سندھ سرکار کو قابو میں رکھیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی کے بعد اب سندھ سرکار کی ڈور لندن سے ہلایا کریں گے، آصف علی زرداری نے وطن واپسی کے بجائے برطانیہ میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، فریال تالپور اور آصف علی زرداری لندن میں ڈیرے ڈالیں گے۔

مقدمات کا ڈر یا پھر بڑے پیر کی نصیحت آصف علی زردرای نے پاکستان واپسی کا اداردہ ترک کرکے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، سابق صدر کئی روز تک لندن میں ہی قیام کریں گے، جب کہ ان کی بہن فریال تالپور پہلے ہی سے لندن میں مزے کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں ہیں، تاہم وہ پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کی حیثیت سے لندن میں بیٹھ کر بھی پارٹی معاملات چلاتے رہیں گے۔ سماء

PTI

ASIF ALI ZARDARI

CO CHAIRMAN

BILAWAL

FARYAL TALPUR

KHALISTAN

LAND MAFIA

LYARI

Tabool ads will show in this div