لاہور میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
لاہور: پنجاب سميت بالائي علاقوں ميں بادل برس پڑے۔ لاہور اور گردونواح میں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ميں گرد آلود ہوائيں چلنے سے بجلي کا نظام بھی بري طرح متاثر ہوا ہے۔ شہر بھر ميں سو سے زائد فيڈرز ٹرپ ہونے سے بيشر حصہ تاريکي ميں ڈوب گيا۔
گرمي اور لوڈشيڈنگ کے ستائے زندہ دلان لاہوريوں کو قرار آگيا ہے۔ شہر کے درجہ حرارت میں بھی کمی ہوگئی۔ سماء