مزار شریف میں طالبان کا حملہ، 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک

AFGHANISTAN-UNREST-ATTACKS

مزار شریف: افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف کے قریب طالبان کے حملہ میں 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی فوجی ترجمان کے مطابق یہ حملہ کئی گھنٹے جاری رہا تاہم شام سے پہلے اس پر قابو پا لیا گیا۔

نیٹو کے ریزولیوٹ سپورٹ آپریشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ طالبان نے جمعہ کو ایک مسجد میں نماز پڑھنے والے فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

جنرل نکلسن نے ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی البتہ انہوں نے طالبان کا مقابلہ کرنے والے افغان کمانڈوز کی تعریف کی ہے۔ سماء/اے پی پی

NATO

US army

MAZAR SHARIF

Afghan Army

friday prayer

Tabool ads will show in this div