آئندہ 2 روز کے دوران بیشتر علاقوں میں بارش کی شدت کم ہونے کا امکان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی شدت کم ہونے کی پیشگوئی کردی، کل سے میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں موسم صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی سندھ، مشرقی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ کم شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔

میٹ آفس نے بتایا ہے کہ اگلے 2 روز کے دوران جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، کل سے میرپورخاص، حیدر آباد اور کراچی ڈویژن میں موسم صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔

آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال میں بارشوں کا امکان ہے، ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، سکھر، میرپورخاص ڈویژن، شہید بینظر آباد، لاڑکانہ اور حیدرآباد ڈویژن میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش نگر پارکر میں 190 ملی میٹر جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سماء

MetOffice

Tabool ads will show in this div