ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک آجائے گی، چوہدری نثار

384671_29154253

اسلام آباد/ ٹیکسلا: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک پیش کردی جائے گی۔ سماء

تیکسلا میں زیر تعمیر اسپتال کے دورے کے موقع پر کوہستان ہاؤس میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی ملاقاتیں محدود ہوتی ہیں، ہماري سياسي ميٹنگز ہوتي رہي ہيں، عدالتی فیصلےکوسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے، عدالتی فیصلے کو طرح طرح کےمعانی دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ ایک متفق فیصلہ ہے، عدالتوں کے اوپرعدالتيں لگائي جارہي ہيں،  فیصلے پرعجيب منطقيں پیش کی جارہي ہيں،  لوگ اپنی خواہشات کے مطابق فیصلے کو بیان کر رہے ہیں، 2ایک طرف،3دوسری طرف نہیں،فیصلہ متفقہ ہے، پاناما کيس ابھي عدالت ميں ہے، عدالت کا يہ فيصلہ جےآئي ٹي رپورٹ کے آنے تک ہے، ،یہ فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑدیں، خدا کے ليے ملک پر رحم کھائيں، زرداری کا دیانتداری پر سرٹیفکیٹ دینا قیامت کی نشانی ہے، آصف زرداي قوم کو شفافيت پر ليکچر دے رہے ہيں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ جےآئی ٹی کے حوالے سے پانچوں ججز متفق ہیں، سپريم کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہونا چاہيے، یہ قیامت کی نشانی ہے کہ زرداری ایمانداری پر لیکچر دیں، وزيراعظم اور ان کے خاندان نے کچھ فليٹس لندن ميں خريدے، وزيراعظم کے خاندان کا مؤقف ہے ہمارے اثاثے باہر تھے، نواز شريف اور خاندان نے روز اول سے فليٹس نہيں چھپائے، آرٹیکل62،63پرزرداری کالیکچردیناقیامت کی نشانی ہے،، اس کيس پرابھي مزيد تحقيقات کي ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےخواہشات کےمطابق نہیں ہوتے، ، وزيراعظم کي کرپشن کاذرابھي شائبہ ہوتاتوسيٹ چھوڑچکاہوتا، پاناماکافيصلہ شواہدکي بنيادپرہوگا،الزامات پرنہيں، مخالفين صرف شور شرابہ چاہتے ہيں،، سپريم کورٹ کےفيصلےکااحترام اور قبول کريںٕ گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منگل تک پیش کردی جائےگی، فیصلے میں تاخیر عدالتی فیصلے کے باعث ہوئی۔ سماء

NISAR ALI KHAN

NATIONAL SECURITY

Cyril Almeida

Dawn Newspaper

NewsGate

dawn leaks

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div