شہباز شریف امید کی کرن، عمران خان آگ کی چنگاری لیکر پھر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

ویب ایڈیٹر

فیصل آباد : رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ شہباز شریف امید کی کرن اور عمران خان آگ کی چنگاری لیکر پھر رہے ہیں، فیصل آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کا ماحول ہی نہیں بن سکا، عوام دیکھ لیں گے کہ عمران خان کیا دیکر جارہے ہیں؟۔

فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کیلئے ہم نے اپنے شہر میں بھرپور انتظامات کئے ہیں، سخت سیکیورٹی اور جلسہ گاہ میں پینے کا پانی فراہم کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے جلسے کا ماحول ہی نہیں بن سکا، زیادہ لوگ فیصل آباد سے باہر سے لائے جارہے ہیں، اس جلسے سے مقامی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد عمران خان سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہے کہ وہ کروڑوں روپے خرچ کرکے کون سی خدمت کررہے ہیں، پورے پنجاب سے سونامی اکٹھی کرکے وہ کیا امید دینا چاہتے ہیں؟، پی ٹی آئی چیف نے کبھی عوام کیلئے فلاح کی بات نہیں کی۔

رانا ثناء کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شريف اميد کی کرن اور عمران خان آگ کی چنگاری ليکر پھر رہے ہيں، حکومت اندھيروں کو دور کرنے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے، فيصل آباد کے عوام ديکھ ليں گےعمران خان کیا ديکر جائيں گے، دھاندلی کيخلاف آئين ميں طريقہ کار موجود ہے۔ سماء

تعلیم

آگ

weapons

temple

عمران خان

Tabool ads will show in this div