کراچی میں متحدہ کا جلسہ، رہنماؤں اور کارکنوں کا الطاف حسین سے بھرپور اظہار یکجہتی

ویب ایڈیٹر

کراچی : الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے جلسہ عام کا آغاز ہوگیا، نبیل گبول کہتے ہیں کہ الطاف حسین کو بغیر پاسپورٹ کے ایئرپورٹ سے نائن زیرو تک پہنچائیں گے، اگر ایم کیو ایم قائد پاکستانی نہیں تو چوہدری نثار بھی نہیں، فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سے عوام کی محبت کم نہیں ہوگی، ان کیخلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

کراچی کے علاقے تبت سینٹر پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم کے تحت ریلی اور جلسہ عام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور کارکنوں و شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کا اصل بینک اکاؤنٹ پاکستان کے عوام ہیں، کراچی کو نظر انداز کرکے لاہور میں میٹروبس کا آغاز کیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ کو جگایا جائے، کراچی کو میٹرو بس اور پانی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والے ناراض ہو جائیں گے تو ٹیکس ملنا بند ہو جائے گا، شہر سے ٹیکس نہیں ملا تو حکمران مشکل میں پڑ جائیں گے، الطاف حسین پاکستانی نہیں تو چوہدری نثار بھی پاکستانی نہیں، اپنے قائد کو بغیر پاسپورٹ کے ایئرپورٹ سے نائن زیرو تک پہنچائیں گے، سوئس بینکوں میں جو رقم ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتی۔

فیصل سبزواری نے اپنے خطاب میں کہا کہ الطاف حسین کیخلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، کراچی والوں نے ثابت کردیا وہ کس کے ساتھ ہیں، الطاف حسین نے عوام کیلئے آواز اٹھائی تو انہیں غلط کہا گیا، اپنے قائد سے عوام کی محبت کم نہیں ہوگی، ہمارے دل الطاف حسین کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے اس موقع پر کہا کہ میٹرو بس بناکر پاکستان کو بچانے کی بات کی جاتی ہے، ملک میں الطاف حسین ہی انقلاب لاسکتے ہیں، وہ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں، سازشوں کت تحت الطاف حسین کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ایم کیو ایم خاندانی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔ سماء

burger

rao

galaxy

Tabool ads will show in this div