وزیراعظم کہاں رہ سکتے ہیں، نعیم بخاری نے بتادیا
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وکیل نعيم بخاري کو وزيراعظم کا مستقبل مشکلات کا شکار نظر آتا ہے۔
سماء کے پروگرام میں پي ٹي آئي کے وکيل خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشريف کيلئے لندن ميں رہنا آسان ہوگا نہ جدہ ميں ، پی ٹی آئی وکیل کے مطابق اليکشن اس سال ہی ہوں گے، ساتھ ہی شہبازشريف کو پنجاب ميں دھاندلي کے ماسٹر قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ميرايقين ہے وزيراعظم تاريخ بن گئے، فیصلے کے بعد وزیر اعظم کہاں رہ سکتے ہیں اور کہاں نہیں یہ بھی بتادیا۔ ان کا کہنا تھا مياں صاحب لندن ميں نہيں رہ سکيں گے، مکہ، مدینہ میں بھی لوگ ان پر آوازیں کسیں گے۔ سماء